سپورٹس سٹی سٹیڈیم پر آنیوالی اضافی لاگت عمران خان سے وصول کرینگے، احسن اقبال

Feb 26, 2023 | 19:43:PM
سپورٹس سٹی سٹیڈیم پر آنیوالی اضافی لاگت عمران خان سے وصول کرینگے، احسن اقبال
کیپشن: احسن اقبال تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہاہے کہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم کو بنانے کے جرم میں سوا دو مہینے موت کی چکی میں قید کاٹی ،چار سالوں کی دیر منصوبے کی تباہی وجہ سے 2.4 ارب روپے کی اضافی لاگت آئے گی ،یہ لاگت ہم عمران خان سے وصول کریں گے۔
نارووال میں تن سازی مقابلہ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہاکہ کھیل انسان کی زندگی کو کامیاب کرنے کے لئے بہترین تربیت فراہم کرتے ہیں ،نارووال کو پاکستان کو کھیلوں کے اندر ممتاز بنائیں ،اس لئے نارووال سپورٹس سٹی سٹیڈیم کا منصوبہ بنایا گیا تھا ،سپورٹس سٹی سٹیڈیم کی چار سالوں میں بہت مخالفت کی گئی ،جو دعویٰ کرتے تھے کپتان ہیں کرکٹ کے چمپئن ہیں ، انہوں نے سپورٹس سٹی سٹیڈیم کو بھوت بنگلا کھنڈر بنا دیا ۔
احسن اقبال نے کہاکہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم کو نارووال بنانے کے جرم میں سوا دو مہینے موت کی چکی میں قید کاٹی ،چار سالوں کی دیر منصوبے کی تباہی وجہ سے 2.4 ارب روپے کی اضافی لاگت آئے گی ،یہ لاگت ہم عمران خان سے وصول کریں گے،جس کی نالائقی انتقام وجہ سے غریبوں کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا ، ان کاکہناتھا کہ 22 مارچ کو کرکٹ ٹیم کے ستارے نارووال سپورٹس سٹی سٹیڈیم میں میچ کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پیپلزپارٹی کی وکٹ گرادی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل