اشنا شاہ رشہ ازدواج میں منسلک ، تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ل 

Feb 26, 2023 | 18:33:PM
اشنا شاہ رشہ ازدواج میں منسلک ، تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان کی صف اول کی اداکارہ اشنا شاہ گولفر حمزہ امین سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اشنا شاہ ، معروف گولفر حمزہ امین سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں گزشتہ رات ان کی مہندی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس کی تصاویر بھی  اداکارہ اشنا شاہ اور حمزہ امین کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی گئی تھیں جس میں دلہا کو ہاتھ میں پان لیے اسٹیج پر اداکارہ کے پہلو میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24 News HD (@24newshd.pk)


اداکارہ اشنا نے مایوں کی تقریب کیلئے گولڈن رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جب کے ان کے منگیتر کو وائٹ شرٹ اور بلیک پینٹ میں دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل انسٹاگرام پیج پر ڈیزائنر وردا سلیم کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں اداکارہ اشنا شاہ کو اپنے عروسی لباس کا خاکہ دیکھ کر جذباتی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ دسمبر میں اشنا شاہ نے گولفر حمزہ امین سے منگنی کی تھی جس کی تصاویر بھی اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں۔