راجن پور ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مار لیا

Feb 26, 2023 | 10:42:AM
راجن پور ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مار لیا
کیپشن: محسن لغاری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 راجن پور کے ضمنی انتخاب تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔
237 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے محسن لغاری90392 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،
پاکستان مسلم لیگ( ن)کے عمار احمد خان لغاری55218 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،پیپلزپارٹی کے اختر حسین گورچانی20074 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پررہے،تحریک لبیک پاکستان کے محمود خان3961 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے۔

جام پور محسن خان لغاری کی کامیابی پر ورکر اور کارکن خوشی سے نہال ہے اور مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں، محسن لغاری نے کہاکہ اپنوں نے ساتھ چھوڑ دیا تھا دوستوں نے سہارا دیا، مشکل ترین وقت میں ووٹر نے ساتھ دیا اسکا شکریہ،ان کا کہنا تھا کہ جو جیلوں میں گئے ان کے پاس چل کر شکریہ اد کرونگا۔

 ضرور پڑھیں :وزیراعلی پنجاب کا میاں منشی ہسپتال کا دورہ، صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار
الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں ووٹنگ کے لیے 237 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار204 ہے، مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 495 ہے جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 709 ہے۔

الیکشن میں  ن لیگ کے عمار  اویس لغاری، پیپلزپارٹی کے اختر حسن گور چانی اور  پی ٹی آئی کے محسن لغاری سمیت 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔حساس پولنگ سٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر جدید آلات سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، ممکنہ ناخوشگوار  واقعے سے نمٹنےکے لیے پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز  اور فوج کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی یا انتخابی عمل میں خلل ڈالنے  پر سختی سے نمٹا جائےگا۔

خیال رہے کہ یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔