پچھلی حکومت جو کھنڈرات چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے:خواجہ آصف

Dec 26, 2025 | 09:38:AM
پچھلی حکومت جو کھنڈرات چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے:خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو کھنڈرات پچھلی حکومت چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اب اہم معاملات میں پاکستان کا مؤقف لیا جا رہا ہے، اب ہم 2026 میں عزت و فخر کے ساتھ داخل ہو رہے ہیں۔

ادھر وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ڈپلومیٹ اور دیگر فورمز پر پاکستان کے بارے میں جو الفاظ بیان کیے گئے وہ پاکستان کی جیت ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے خوشخبری ہے کہ ہم نے دنیا میں موجودہ پالیسی اور آرمی چیف کی وجہ سے پذیرائی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:خلیجی ممالک میں نئی نوکریوں کا طوفان! 15 لاکھ افراد درکار