ویڈیو : امریکہ کا نائیجیریا میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ، متعدد شدت پسند ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امریکہ نے نائیجیریا کی حکومت کی درخواست پر ملک کے شمال مغرب میں داعش سے وابستہ شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی کی ہے، جس میں کئی دہشت گرد مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ یہ کارروائی نائیجیریا کے صوبے سوکوٹو میں کی گئی۔
امریکی افریقہ کمانڈ کے مطابق حملہ نائیجیریا کے سکیورٹی اداروں کے ساتھ قریبی رابطے اور تعاون سے کیا گیا، جس میں داعش کے متعدد جنگجو ہلاک ہوئے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ داعش کے شدت پسند علاقے میں خاص طور پر مسیحی برادری کو نشانہ بنا رہے تھے۔
ملک میں بے گناہ افراد کو قتل کیا جا رہا تھا، جس پر امریکی فوج نے فیصلہ کن کارروائی کی۔
US launches 'powerful strikes' against Islamic State in Nigeria, says Trump
— Jerry Fisayo-Bambi (@fisayobambi) December 26, 2025
“Tonight,.., the United States launched a powerful and deadly strike against ISIS Terrorist Scum in Northwest Nigeria,..” Trump said.
A missile allegedly landed on a farm in Jabo village in Sokoto pic.twitter.com/2wUshb74WM
امریکی فوج کے مطابق کارروائی سے قبل نائیجیریا میں انٹیلی جنس پر مبنی پروازیں بھی کی جا رہی تھیں تاکہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں کی نشاندہی کی جا سکے۔
پینٹاگون کی جانب سے جاری ویڈیو میں ایک جنگی جہاز سے میزائل داغے جانے کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔
نائیجیریا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ حملہ امریکہ اور نائیجیریا کے درمیان جاری سکیورٹی تعاون کا حصہ ہے، جس میں انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ اور مشترکہ حکمت عملی شامل ہے۔
وزارت کے مطابق شمال مغربی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف فضائی کارروائیوں سے شدت پسندوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بھی نائیجیریا کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔