کوئٹہ میں زلزلے کے خوفناک جھٹکے، زمین لرز اٹھی،لوگوں میں خوف و ہراس

Dec 26, 2025 | 08:29:AM
کوئٹہ میں زلزلے کے خوفناک جھٹکے، زمین لرز اٹھی،لوگوں میں خوف و ہراس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت2.4 اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 38 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے سبب کئی عمارتیں لرز اٹھیں،زلزلے کے باعث فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اچانک آنے والے زلزلے نے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔