بگ باش لیگ میں حارث رؤف کی شاندار بولنگ، ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے

Dec 26, 2023 | 19:43:PM
بگ باش لیگ میں حارث رؤف کی شاندار بولنگ، ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے ایک ہی اوور میں 3 وکیٹیں اڑا دیں، تیز رفتار گیند باز کی وکٹیں اڑانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے 13 ویں ایڈیشن کے 14 ویں میچ میں میلبرن سٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سپیڈ سٹار بولر حارث رؤف نے سڈنی سکسرز کے خلاف عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ایک ہی اوور میں 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف نے اننگز کے آخری اوور میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کی عثمان خواجہ کی بیٹی کو گلے لگانے کی ویڈیو ،مداحوں کو بھا گئی

علاوہ ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر لیگ سپنر اسامہ میر نے بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں صرف 19 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کر کے میلبرن سٹارز کی جانب سے نمایاں گیند باز رہے۔

پاکستانی گیند بازوں کے عمدہ بولنگ کے باعث میلبرن سٹارز نے میچ میں کامیابی حاصل کی، سڈنی سکسرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 154 رنز ہی بنا سکی جس کو میلبرن سٹارز نے آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا۔

قبل ازیں قومی فاسٹ بولر بغیر پیڈ پہنے ہاتھ میں ہیلمٹ اور گلبز پکڑ کر میدان میں بلے بازی کرنے آئے تھے، حارث رؤف کے اس مذاحیہ منظر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔