بابراعظم کی عثمان خواجہ کی بیٹی کو گلے لگانے کی ویڈیو ،مداحوں کی بھا گئی

Dec 26, 2023 | 12:26:PM
بابراعظم کی عثمان خواجہ کی بیٹی کو گلے لگانے کی ویڈیو ،مداحوں کی بھا گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی بیٹی عائشہ کا کرسمس کے موقع پر گلے لگانا انٹرنیٹ صارفین کے دلوں کو چھو گیا۔

عثمان خواجہ کی اہلیہ ریچل نے انسٹاگرام پر کرسمس کے موقع پر نیٹ پریکٹس میں بیٹیوں کیساتھ عثمان خواجہ کی ایک دلکش ویڈیو جاری کی جس میں عائشہ اور عائلہ کو دیگر کرکٹرز کساتھ پریکٹس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسی دوران پاکستانی کرکٹرز بھی مخالف ٹیم کے نیٹس میں کرسمس تحائف لے کر پہنچے اور وہاں بیٹھے لوگوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اسٹار بلے باز بابر اعظم اور سپورٹنگ اسٹاف کے دیگر ارکان کے ساتھ کرسمس کے تحائف کے ساتھ ان ڈور پریکٹس سیشن میں آسٹریلوی کرکٹرز سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:میلبرن ٹیسٹ،پاکستان اور آسٹریلیا میچ کے بیچ بارش ہوگئی

 پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کے دوران موجود   کرکٹرز اور بچوں کو مختلف کرسمس تحائف پیش کیے۔

 آسٹریلوی کرکٹرز  پاکستانی کرکٹرز کے اس اقدام سے بے حد خوش دکھائی دیے  اور کپتان پیٹ کمنز بھی اس کاوش کو سراہنے سے خود کو روک نہ سکے۔اسی دوران ایک پیارا لمحہ وہ تھا جب عثمان خواجہ کی بیٹی نے بابر کو گلے لگایا اور اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ہونے والے کچھ تبصرے یہاں دیکھیے: