باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم

Dec 26, 2023 | 10:29:AM
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)میلبرن میں کھیلے گئے  دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا،آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالئے۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔میچ کے پہلے سیشن میں کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر 90 رنز اسکور کیے تاہم ڈیوڈ وارنر 38 رنز بناکر سلمان علی آغا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔دوسرے سیشن کا کھیل شروع ہوا تو عثمان خواجہ 42 رنز بناکر حسن علی کاشکار بنے جب کہ آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 154 رنز پر گری اور عامر جمال نے اسٹیو اسمتھ کو 26 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

اس دوران میلبرن میں بارش بھی ہوئی اور میچ کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا تاہم بارش کی وجہ سے پہلے روز 66 اوورز کا کھیل ہوا۔

 ڈیوڈ وارنر 38 اور عثمان خواجہ 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حسن علی اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی۔پہلے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالیے ہیں۔

واضح رہے کہ میلبرن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان میچ کھیل رہے ہیں جبکہ خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ اور فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابراعظم اور سعود شکیل شامل ہیں۔سلمان علی، شاہین آفریدی اور عامر جمال بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔