جوفرا آرچر 2025 تک ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے

Apr 06, 2024 | 19:42:PM
جوفرا آرچر 2025 تک ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے
کیپشن: جوفرا آرچر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انگلینڈ کے تیز گیند باز جوفرا آرچر 2025 تک ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلیں گے،29 سالہ آرچر کہنی کی انجری کی وجہ سے مارچ 2023 سے کسی بھی فارمیٹ میں انگلینڈ کیلئے نہیں کھیلے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر روب کی نے کہا کہ جوفرا کے ساتھ منصوبہ یہ ہے کہ وہ اس موسم گرما میں وائٹ بال کرکٹ کھیلنے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ موسم گرما کا ٹی 20 ورلڈ کپ ایک حقیقت پسندانہ ہدف ہے، ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے شروع ہوگا۔
روب کی نے کہا کہ امید ہے کہ اگلے موسم گرما میں جب ہم ہندوستان سے کھیلیں گے تو ایشز سیریز میں ہم انہیں ٹیسٹ کرکٹ کیلئے واپس لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف وکٹ کیپراور بلے باز پر5 سال کیلئے پابندی عائد