آسٹریلیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر بدھ کو ہو گی

Apr 08, 2024 | 21:16:PM
آسٹریلیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر بدھ کو ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سعودی عرب کے بعد آسٹریلیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، اس لیے عیدالفطر  بروز بدھ 10 اپریل کو ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین نیشنل امام کونسل نے اعلان  کیا ہے کہ آج  شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہو گی ، دوسری جانب متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا ،  عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ عید الفطر 10اپریل بروز بدھ کو منائی جائے گی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے بھی چاند نظرنہ آنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد اب عید الفطر  بدھ  کو ہوگی ، دوسری طرف محکمہ موسمیات نے  پاکستان میں کل شوال کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے اگر ایسا ہوتا ہے تو سعودی عرب  اور پاکستان میں ایک ساتھ عید ہو گی ۔