ٹوئٹر کے شریک بانی کا ایلون مسک کو بڑا جھٹکا، ایکس کے مقابلے میں نیا پلیٹ فارم لانچ

Dec 26, 2023 | 19:17:PM
ٹوئٹر کے شریک بانی کا ایلون مسک کو بڑا جھٹکا، ایکس کے مقابلے میں نیا پلیٹ فارم لانچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ٹوئٹر کے شریک بانی ’’جیک ڈورسی ‘‘ نے ایلون مسک کو بڑا سرپرائز دیتے ہوئے نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا۔ 
ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی کا نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’بلیو سکائی ‘‘اب ایکس کو ٹکر دینے کے لیے تیار ہے،اب اس پلیٹ فارم کی پوسٹس دیکھنے کے لیے اکاؤنٹ بنانے یا لاگ ان ہونے کی ضرورت نہیں ، درحقیقت اب ہر فرد بلیو اسکائی ایپ یا ویب ورژن پر لوگوں کی پوسٹس کو دیکھ سکتا ہے،بلیو اسکائی کے چیف ایگزیکٹو Jay Graber نے گزشتہ دنوں ایک بلاگ پوسٹ میں یہ اعلان کیا۔

بلیو سکائی کا لوگو (logo) بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب ایک تتلی کو استعمال کیا جا رہا ہے،اس سے پہلے بادلوں والے نیلے آسمان کو لوگو کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا،فی الحال تو بلیو اسکائی کا صارف بننے کا انحصار انوائیٹ پر ہے مگر پھر بھی اس کی ایپ کو لاکھوں بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے،جیک ڈورسی اس نئے پلیٹ فارم پر کافی عرصے سے کام کر رہے تھے اور ایکس کے برعکس اس نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں صارفین کا ڈیٹا خود مختار سرورز میں محفوظ کیا جاتا ہے، یعنی اس تک رسائی ممکن نہیں۔

جیک ڈوسی ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ انہیں ٹوئٹر کو کمرشلائز کرنے پر پچھتاوا ہے اور انہیں موقع ملا تو وہ ایک اوپن سورس پراجیکٹ پر کام کرنا پسند کریں گے،اگست 2022 میں ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ 'میرا سب سے بڑا پچھتاوا یہ ہے کہ ٹوئٹر ایک کمپنی بن گئی'،بلیو سکائی پراجیکٹ پر 2019 میں کام شروع ہوا تھا اور آغاز میں ٹوئٹر نے ہی اس پلیٹ فارم کے لیے سرمایہ فراہم کیا تھابعد ازاں 2022 میں اسے ایک خودمختار کمپنی کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ہاتھ کے نشانوں سے تصویر بنانے والا مصور، ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا ڈالا

بلیو سکائی کے سی ای او Jay Graber نے کچھ عرصے پہلے بتایا تھا کہ اس سوشل میڈیا نیٹ ورک میں صارفین کو اپنی فیڈ خود ڈیزائن کرنے کی سہولت دی گئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہم آغاز سے ہی صارفین کے تحفظ کو ترجیح دینا چاہتے ہیں۔