عائزہ خان کے ساتھ شوٹنگ کے دوران حادثہ،بال بال بچ گئیں

Dec 26, 2023 | 13:45:PM
عائزہ خان کے ساتھ شوٹنگ کے دوران حادثہ،بال بال بچ گئیں
کیپشن: حادثے کی ویڈیو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ عائزہ خان پاکستانی شوبز اندسٹری کی جانی مانی اداکارہ ہیں، ڈرامہ ’جانِ جہاں‘ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ حادثے کا شکار ہو گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ 

سال 2013 میں ٹی وی اسکرین کی زینت بننے والے مقبول ترین ڈرامے ’پیارے افضل‘ میں عائزہ خان اور حمزہ علی عباسی بطور جوڑی کاسٹ کیے گئے تھے اور اس ڈرامے کو لوگوں نے خوب پسند کیا تھااور اب 10 سال بعد دونوں پھر ایک ساتھ بطور جوڑی ڈراما ’جانِ جہاں‘ میں نظر آرہے ہیں۔

ڈرامے کا آغاز رواں ہفتے ہوا اور ناظرین کو حمزہ علی عباسی اور عائزہ کی اداکاری اور جادوئی کیمسٹری بے حد پسند آرہی ہے۔حال ہی میں عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے ڈرامے کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک آگ لگی شال کو اٹھا کر پھینکتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

ویڈیو شئیر کرنے کے ساتھ ساتھ اداکارہ نےلکھا کہ اداکار  بننا آسان نہیں ہے۔ جب ڈائریکٹر 'ایکشن' کہتا ہے تو ہم بھول جاتے ہیں کہ آگے کیا ہونے والا ہے اور صرف اپنی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہیں۔ کبھی کبھی سیٹ پر غیر متوقع چیزیں ہوتی ہیں جو آن اسکرین ناظرین کو دیکھنے کو نہیں ملتی ہیں۔ لیکن اللہ ہماری حفاظت کر رہا ہے، اور میں اللہ کا اتنا شکر ادا نہیں کر سکتی جتنی اس نے  میری حفاظت کی۔ اور آپ لوگ جب ہمارے کام کو پسند کرتے ہیں تو ہمیں بہت خوشی ملتی ہےاور یہ ہمیں مزید اچھا کام کرنےلگن ہوتی ہے۔