’’مفت کے برگر نہیں توڑتے‘‘ریحام خان شوہر کی عمرپوچھنے والی خاتون پر برس پڑیں

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی ہے۔ریحام خان کے نئے نویلے دولہے کی عمر 36 سال جبکہ ریحام خان 49 سال کی ہیں

Dec 26, 2022 | 16:10:PM
 ’’مفت کے برگر نہیں توڑتے‘‘ریحام خان شوہر کی عمرپوچھنے والی خاتون پر برس پڑیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی ہے۔ریحام خان کے نئے نویلے دولہے کی عمر 36 سال جبکہ ریحام خان 49 سال کی ہیں۔دونوں کی عمر میں فرق کو لے کر سوشل میڈیا پر خوب بحث چل رہی ہے،اس بحث میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے صارفین پیش پیش ہیں ۔

ایسی ہی ایک مثال شیئر کرتے ہوئے ریحام خان نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر اپنے شوہر مرزا بلال کی عمر سے متعلق پوچھےگئے سوال پر جواب دیا ہے۔ریحام خان نے ایک ٹوئٹ شیئر کی ہے جس پر ایک خاتون صارف کا پوچھنا ہے کہ اُن کا شوہر کہاں سے 36 سال کا لگتا ہے؟ 

واضح رہے کہ خاتون صارف نے جو مرزا بلال کی تصویر شیئر کی ہے وہ اُن کی جاب کے پہلے دن کی تصویر ہے۔جس کا جواب دیتے  ہوئے ریحام خان نے خاتون صارف کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

ریحام خان نے خاتون کے سوال پر طنزیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کو جاب پر پہلے دن کا مطلب بھی پوچھنا چاہیے، کچھ لوگ کم عمری سے جاب کرنا شروع کر دیتے ہیں، مفت کے برگر نہیں توڑتے۔