شہید بے نظیر بھٹو کے کچھ قاتلوں کاٹرائل ہوا کچھ خود انجام کو پہنچ گئے، نیئربخاری

Dec 26, 2021 | 21:16:PM
پیپلزپارٹی، سینئر رہنما، بے نظیر بھٹو، قاتلوں، ٹرائل، خود انجام ، پہنچ گئے
کیپشن: نیئر بخاری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ شہید رانی بے نظیر بھٹو کے کچھ قاتلوں کاٹرائل ہوا کچھ خود انجام کو پہنچ گئے ا ب انکے سہولت کاروں کے بارے میں بھی عدالت کا فیصلہ آگیا ہے ، اس ٹرائل کیس میں انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیاان خیالات کا اظہار انہوں نے گڑھی خدا بخش روانگی سے قبل سکھر ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔
 انہوں نے مزید کہا کہ پی پی نے اپنے دور میں ہر طرح سے کوشش کی کہ تمام قاتلوں کو سزا ہو،ہمارا تقاضا ہے جو قاتل بچ گئے ہیں،ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ،بڑھتے اومی کرون کے باعث سی ای سی کا اجلاس ملتوی کیا گیاان کا کہنا تھا کہ آخری سی ای سی اجلاس کراچی میں رکھا گیا تھا،ہمارے رولز کے مطابق سی ای سی کی میٹنگ ہر تین ماہ بعد ہوتی ہے ،برسی پر سی ای سی کی میٹنگ خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہوتی ہیں پی ڈی ایم کی قیادت کل کے جلسے میں نہیں آرہی ہے ،انتخابات میں عوام حکومت کی کارکرگی دیکھتی ہے حکومت نا اندرونی طور پر ملک کو مستحکم کر سکی نا بیرونی طور پر پالیسیاں ٹھیک رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ جس نے اس ملک میں سیاست کرنی ہے اسے اس ملک میں ہونا چاہئے ہماری قیادت کبھی ملک چھوڑ کے نہیں بھاگی ہے اور عوام کے درمیان موجود ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کا فنکاروں کی نواز شریف سے ملاقات پرطنز۔۔۔اداکار کا کراراجواب