سوات؛جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ سے2افراد جاں بحق,4 زخمی

Aug 26, 2025 | 18:57:PM
سوات؛جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ سے2افراد جاں بحق,4 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمرخطاب یوسفزئی)خیبر پختونخوا کے علاقے سوات کلام میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ۔ 

 پولیس کے مطابق دونوں فریقین آپس میں رشتے دار ہیں اور جائیداد کے تنازعہ پر فریقین میں فائرنگ ہوئی ، ایس ایچ او کلام نے پولیس کے ہمراہ موقع  پر موجود دنوں فریقین کے 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار افراد میں اکرام شاہ ، روزی خان ، ملک امان ، ھاروت  ، عبدالکریم ، مصیر خان ، بخت روان ، حبیب خان ، زید شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں کی شاخت میر عالم اور قاسم خان کے نام سے ہوئی ہے،پولیس واقعہ میں ملوث مزید افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے ، پولیس نے تھانہ کلام میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان بارڈر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 47 دہشت گرد ہلاک