پسند کی شادی سے انکار، نوجوان بجلی کے گھمبے پر چڑگیا 

Aug 26, 2025 | 15:32:PM
پسند کی شادی سے انکار، نوجوان بجلی کے گھمبے پر چڑگیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی مشہورِ زمانہ فلم ’شعلے‘ کے مرکزی کردار ویرو کا ٹنکی والا آئیکونک سین اس وقت حقیقت کا روپ اختیار کر گیا، جب اجمیر میں لڑکے کے گھر والوں نے اس کی پسند کی شادی کروانے سے انکار کردیا۔

یوں تو فلم شعلے میں ویرو کا ٹنکی والا معروف سین بھی حقیقی واقعے سے متاثر ہو کر لکھا گیا تھا لیکن اب حال ہی میں کچھ اسی قسم کے مناظر ایک بار پھر دیکھے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجمیر کے ضلع بیور میں، ایک نوجوان زیر تعمیر ہائی ٹینشن ٹاور پر اس وقت چڑھ گیا جب اس کے گھر والوں نے اس کی پسند کی شادی کروانے سے انکار کر دیا۔

  یہ بھی پڑھیں:جمعرات کو چھٹی کا اعلان

  اس ڈرامائی منظر نے دیکھنے والوں کیلئے فلم شعلے کی یادیں تازہ کردیں، جب نوجوان احتجاجاً بجلی کے ٹاور کے اوپر چڑھ گیا اور اس وقت اترنے سے انکار کرتا رہا جب تک گھر والے رضامند نہ ہوجائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان کے گھر والوں کے مسلسل انکار کے بعد معاملہ دیکھتے ہی دیکھتے اس قدر سنگین ہوگیا کہ پولیس کو مداخلت کرنا پڑگئی۔

 پولیس نے اس منظر میں انٹری دی اور نوجوان کو بجلی کے ٹاور سے نیچے اترنے پر آمادہ کیا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بھارت میں اس نوعیت کے واقعات عام ہوگئے ہیں۔