برطانوی شہری کی 2سالوں سے نیند غائب،ڈاکٹر وجہ جاننے سے قاصر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)برطانیہ کے ایک شہری نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ پچھلے دو سالوں سے مستقل طور پر سو نہیں سکا ہے۔
اولیور ایلوس نامی شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک پراسرار حالت نے اس کی نیندوں کو غائب کردیا ہے، یہاں تک کہ طاقتور نیند آور ادویات لینے کے بعد بھی نہیں سو سکا۔
چھ سال پہلے اولیور ایلوس ایک عام زندگی گزار رہے تھے،ٹرین کنڈکٹر کے طور پر کام کر رہے تھے۔
وہ ایک چار بیڈ روم والے اپارٹمنٹ میں رہ رہے تھے جو انہوں نے حال ہی میں خریدا تھا۔
ایک رات سب کچھ بدل گیا جب وہ بالکل بھی سو نہیں سکے۔
انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ یہ بے خواب ایک بار کا نہیں۔
دو سال کا ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا جو آج تک جاری ہے اور زندگی کو تقریباً ناقابل برداشت بنادیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی شہری کی قسمت جاگ اُٹھی، 10 لاکھ ڈالر جیت لیے
اولیور نے پچھلے 21 مہینوں کو ایسے جسم میں زندہ رہنے کی جدوجہد کے طور پر بیان کیا جو لگتا ہے کہ اندر سے جل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ معاملہ کیا ہے لیکن ڈاکٹروں کے پاس بھی ابھی تک اس کا جواب نہیں ہے۔