تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،8پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث8پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ ایک تاخیر کا شکارہے۔
منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے اسلام آباد جا نے والی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125منسوخ ہوئی۔
کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 127،کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے306 بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہے۔
کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے761،کراچی سے سلام کوٹ جا نے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے157 بھی منسوخ ہوگئی۔
تکنیکی وجوہات پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے310 بھی نہ اڑان بھر سکی۔
دوسری طرف ایئربلو کی پرواز پی اے 8 گھنٹے تاخیر کے بعد رات نو بجے روانہ ہوگی۔