نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑ ادھچکا، 3 کھلاڑی ٹیم سے باہر

Aug 26, 2025 | 09:41:AM
نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑ ادھچکا، 3 کھلاڑی ٹیم سے باہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ہوم سیزن سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، گلین فلپس، فن ایلن اور ول او رورکی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔

فاسٹ بولر ول او رورکی کے سکین میں کمر کا اسٹریس فریکچر سامنے آیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ول او رورکی کم از کم 3 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں، وہ اب 3 ماہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ پر کام کریں گے۔

دوسری جانب گلین فلپس اور فن ایلن بھی آسٹریلیا کے خلاف چیپل ہیڈلی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

 گلین فلپس گروئن انجری کا شکار ہیں، انہیں ری ہیب کی ضرورت ہے جبکہ فن ایلن کے پاؤں کی سرجری ہوئی ہے وہ 3 ماہ ایکشن سے دور رہیں گے۔

نیوزی لینڈ وائٹ بال ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر گروئن میں تکلیف کے باعث دی ہنڈرد چھوڑ کر وطن واپس آ چکے ہیں، ان کے پیٹ کی سرجری بھی ہے، ری کوری میں ایک ماہ درکار ہے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیپل ہیڈلی ٹی ٹونٹی سیریز یکم سے 4 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔