فیصل آباد : چھٹی نا ملنے پر سیلز مین نے اپنے باس کا ہونٹ کاٹ دیا 

Aug 26, 2023 | 19:30:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب مقبول) فیصل آباد میں چھٹی نا ملنے پر سیلز مین نے اپنے باس کا ہونٹ کاٹ دیا۔

فیصل آباد کی حسیب شہید کالونی میں میڈیسن کمپنی ملازم نے سیلز مینجر کا ہونٹ کاٹ دیا، چھٹیاں کرنے کے استفسار کرنے پر سیلز مین وسیم نے سیلز مینجر ولید سے جھگڑا کیا اور دانتوں سے ولید کا نچلا ہونٹ بھی کاٹ دیا، میڈیسن کمپنی میں جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھیی منظر عام پر آ گی، فوٹیج میں وسیم کو دوبارہ حملہ کرتے اور ہونٹ کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ملک میں عام انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام

ملزم نے گرفتاری کے لئے گئی پولیس پارٹی سے بھی مزاحمت کی لیکن بٹالہ کالونی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔