پاک افغان سیریز حتمی فیصلہ ، قومی ٹیم میں 4 تبدیلوں کا امکان

Aug 26, 2023 | 12:18:PM
پاک افغان تیسرا ون ڈے ، قومی ٹیم میں 4 تبدیلوں کا امکان،افغانستان کیخلاف تیسرے ون ڈے کیلئے کپتان اور کوچنگ اسٹاف نے حکمت عملی بنالی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاک افغان تیسرا ون ڈے ، قومی ٹیم میں 4 تبدیلوں کا امکان،افغانستان کیخلاف تیسرے ون ڈے کیلئے کپتان اور کوچنگ اسٹاف نے حکمت عملی بنالی۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 4 تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔افتخار احمد، اسامہ میر، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو آرام دینے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعود شکیل کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جب کہ فہیم اشرف، محمد نواز اور محمد وسیم کو بھی موقع دیا جا سکتا ہے۔پلیئنگ الیون کا حتمی فیصلہ ٹاس سے قبل کیا جائے گا

سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا، تیسرا ون ڈے میچ جیت کر پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی سی بی کا الیکشن ایک ہفتے میں ہونے کا امکان

واضح رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔