چیئرمین پی سی بی کا الیکشن ایک ہفتے میں ہونے کا امکان

Aug 26, 2023 | 10:54:AM
چیئرمین پی سی بی کا الیکشن ایک ہفتے میں ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کا الیکشن ایک ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سابق پیٹرن اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ذکا اشرف کو پی سی بی گورننگ بورڈ میں نامزد کیا مگر معاملہ عدالت میں جانے پر چیئرمین کا الیکشن نہ ہوسکا، 6 جولائی کو انھیں 4 ماہ کیلیے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

چند روز قبل وزرات بین الصوبائی رابطہ امور نے ذکا اشرف کی تقرری کو سیاسی قرار دیتے ہوئے ایڈوائس کیلیے ایک سمری وزیراعظم ہاؤس بھجوا دی تھی، اس میں الیکشن کمیشن کے ان احکامات کا حوالہ دیا گیا کہ سیاسی تقرریاں رکھنے والے اداروں کے سربراہوں کو ہٹایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

 دوسری جانب ایک دستاویز سامنے آئی کہ ذکا اشرف نے 19 جون کو ہی پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی اور بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا،لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں ان کے وکیل نے وفاقی وزارت کی جانب سے سمری کو چیلنج کردیا، اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ پی سی بی انتخابات کا شیڈول کیوں نہیں آیا۔

ذکا اشرف کے وکیل نے کہا کہ اگلے ایک ہفتے میں انتخابی شیڈول عدالت میں پیش کردیا جائے گا، الیکشن بھی اسی ہفتے ہوں گے، انھوں نے بتایا کہ الیکشن کمشنر نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا تھا،بورڈ آف گورنرز کے موجودہ اور سابق ممبران نے عدالت سے حکم امتناع لے لیا، تنازع کے بعد وفاقی حکومت نے نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی، وزیراعظم نے کابینہ سے منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا۔