مانسہرہ ؛ دریائے کنہار سے خواتین اور بچوں سمیت 10 لاشیں نکال لی گئیں 

Aug 26, 2022 | 18:02:PM
بارشوں، سیلابی ریلوں، قیامت صغریٰ، برپا، مکانات ملبے کا ڈھیر،
کیپشن: دریائے کنہار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں جاری بارشوں اور سیلابی ریلوں سے قیامت صغریٰ برپا ہے، ہر سو مکانات ملبے کا ڈھیر، فصلیں اور باغات اجڑ سکتے ہیں، زمینی راستے منقطع ہو چکے ہیں،بہت سے لوگ سیلاب کی بے رحم موجوں کی نذر ہو چکے ہیں، حکومتیں اور پاک فوج کے ادارے سیلاب میں گھرے افراد کی ہر ممکن مدد کیلئے کوشاں ہیں۔
مانسہرہ میں دریائے کنہار سے خواتین اور بچوں سمیت 10 لاشیں نکال لی گئی ہیں، دوسری جانب وادی کاغان میں ایوب پل بالاکوٹ سے سیاحوں کا داخلہ بھی بندکردیاگیاہے،گزشتہ روز وادی کاغان میں سیلابی ریلے میں 14 افراد بہہ گئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: فارن فنڈنگ کیس :صدر عارف علوی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف