شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کے ٹوٹنے کی پیشگوئی کردی

Aug 26, 2022 | 16:53:PM
  شیخ رشید  , شہباز شریف ,پی ڈی ایم,عمران خان ,24نیوز
کیپشن: شیخ رشید احمد(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سابق وزیر داخلہ و سربراہ  شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ اسلامی ملک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں، شہباز شریف حکومت کو پھوٹی کوڑی کوئی دینے کے لیے تیار نہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ IMF کے ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اور شہباز گھر جائے گا۔ شہباز حکومت کا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے، انتخابات میں تاخیرعمران خان کے حق جبکہ ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی۔

 
شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ن لیگ کے لیڈر خود کہہ رہے ہیں حلقوں میں نہیں جاسکتے، 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے۔ سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں پی ڈی ایم  کو بھی لے ڈوبے گا، نواز شریف اور آصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئیں، ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، ن سے ش بھی نکلے گی، پی ڈی ایم  بھی ٹوٹے گی، الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔