سعودی شہزادی وفات پا گئیں

Aug 26, 2022 | 13:23:PM
سعودی شہزادی وفات پا گئیں
کیپشن: سعودی شہزادی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب کی شہزادی عبیر بنت عبداللہ بن عبدالعزیز بن سعود بن جلوی آل سعود انتقال کرگئی۔
سعودی ایوان شاہی کی جانب سے شہزادی عبیر بنت عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال کی خبر جاری کی گئی۔ سعودی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ شہزادی کا انتقال جمعرات کے روز ہوا۔
ایوان شاہی کے مطابق شہزادی کی نماز جنازہ جمعہ 26 اگست کو امام ترکی بن عبد اللہ جامع مسجد ریاض میں بعد نماز عصر ہوگی۔

ایوان شاہی نے اپنے بیان کا اختتام شہزادی عبیرکے لیے رحمت و مغفرت اور جنت الفردوس میں جگہ عطا کرنے کے دعائیہ کلمات پرکیا۔