’’کورونا ویکسین نہیں لگاؤں گا‘‘ ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ یو ایس اوپن سے دستبردار

Aug 26, 2022 | 10:56:AM
’’کورونا ویکسین نہیں لگاؤں گا‘‘ ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ یو ایس اوپن سے دستبردار
کیپشن: عالمی ٹینس اسٹار نواک جوکووچ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں یو ایس اوپن سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے میں اس بار یو ایس اوپن کے لیے نیویارک کا سفر نہیں کر سکوں گا۔

انہوں نے پیار اور حمایت کے پیغامات کے لیے شکریہ اد اکیا اور ساتھی کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

امریکہ نے غیر ویکسین شدہ افراد کے ملک میں داخلہ پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور امریکی قوانین کے مطابق ویزا حاصل کرنے اور ملک میں داخل ہونے کے لیے کسی بھی غیر

امریکی شہری کو کورونا وباء سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا ضروری ہے۔

جوکووچ نے کورونا ویکسینیشن کرانے سے انکار کر رکھا ہے اور اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ اپنی ذات پر اپنے فیصلوں کا اصول ان کیلئے کسی ٹائٹل یا کسی اور چیز سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور وہ ویکسینیشن نہیں کروانے چاہتے۔

یاد رہے کہ جوکووچ ویکسینیشن نہ کروانے کے باعث کئی ٹورنامنٹس میں شرکت نہیں کرسکے۔ رواں برس کے آغاز میں آسٹریلین حکومت نے ویکسینیشن نہ کروانے کے باعث آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے ان کا ویزا منسوخ کرتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ ایونٹ میں شرکت نہیں کر پائے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: ثانیہ مرزا یو ایس اوپن سے باہر ہو گئیں