ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دورۂ مسقط کے بعد دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے

Apr 26, 2026 | 19:05:PM
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دورۂ مسقط کے بعد دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دورۂ مسقط مکمل کرنے کے بعد دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے،ایرانی حکام کے مطابق عباس عراقچی سلطنتِ عمان کے دورے کے بعد براہِ راست ماسکو روانہ ہونے کے بجائے پاکستان واپس آئے ہیں اور دورۂ پاکستان کے بعد روس جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کا طیارہ بھی تہران سے اسلام آباد پہنچ رہا ہے، جبکہ وہ چند گھنٹے قیام کے بعد ماسکو روانہ ہوں گے،اس سے قبل عباس عراقچی پاکستان کی قیامِ امن کے لیے کوششوں کو سراہ چکے ہیں اور اپنے دورۂ پاکستان کو نہایت سودمند قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے قابلِ عمل فریم ورک سے متعلق اپنا مؤقف پیش کیا ہے، جبکہ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ امریکا سفارت کاری کے حوالے سے کس حد تک سنجیدہ ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورۂ اسلام آباد کے دوران وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔
 
 یہ بھی پڑھیں :ایرانی وزیر خارجہ کی آئندہ چند گھنٹوں میں دوبارہ پاکستان آمد متوقع