پاکستان دہشت گردی کیخلاف دیوار،بھارت فروغ دے رہا ہے؛عطا تارڑ 

پہلگا م واقعے کی تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کی جانب سے جواب نہ دینا سوالیہ نشان ہے

Apr 26, 2026 | 14:42:PM
پاکستان دہشت گردی کیخلاف دیوار،بھارت فروغ دے رہا ہے؛عطا تارڑ 
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے،پاکستان دہشت گردی کیخلاف دیوار ہے جبکہ بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پہلگا م واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کے بعد بھارت بیک فٹ پر چلا گیا، تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کی جانب سے جواب نہ دینا سوالیہ نشان ہے۔
عطاتارڑنے کہاکہ بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں،بھارت دہشت گردی کے ساتھ پانی کو بھی بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان زبردست ملک،فیلڈ مارشل شاندار ،وزیراعظم عظیم ہیں:ٹرمپ
 عطا تارڑنے مزیدکہاکہ وزیراعظم کا کاکول میں خطاب سفارتی محاذ پر ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا،پاکستان کا سچ روشن سورج کی طرح ابھرا، بھارت آج تک تاریکی میں ہے۔