آج کا پکوان: کریمی چکن اسٹک

Apr 26, 2026 | 14:00:PM
آج کا پکوان: کریمی چکن اسٹک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کریمی چکن اسٹک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزا: چکن کی بوٹیاں آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، تکہ مصالحہ  ۲؍ بڑے چمچے، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، فریش کریم ۲؍ بڑے چمچے۔

 مایونیز ۲؍ بڑے چمچے، ہری مرچ ۴؍ عدد، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، بریڈ کرمز حسب ِ منشاء، انڈا ایک عدد، تیل حسب ِ ضرورت۔

بنانے کا طریقہ: ہرا دھنیا اور ہری مرچوں کو لیموں کا رس ملا کر پیس لیں اور اس میں نمک، تکہ مصالحہ ، بھنا اور کُٹا ہوا زیرہ، کریم اور مایونیز ڈال کر ملا لیں۔

 اب بغیر ہڈی کے چکن کی ایک سائز کی بوٹیاں کر لیں اور تیار کئے ہوئے آمیزے سے میرینیٹ کرکے ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

 لکڑی کی چھوٹی سیخوں کو ۱۰؍ منٹ پانی میں ڈبو کر رکھیں پھر ان پر میرینیٹ کی ہوئی بوٹیاں لگا لیں۔

 ان سیخوں کو پہلے پھینٹیں ہوئے انڈے میں ڈبوئیں پھر بریڈ کرمز میں رول کرکے دوبارہ فریج میں رکھ دیں۔

 فرائنگ پین میں اتنا تیل ڈالیں کہ اس میں ان سیخوں کو آسانی سے ڈیپ فرائی کیا جاسکے۔

 درمیانی آنچ پر تیل کو گرم کرکے تیار کی ہوئی سیخوں کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔

 ان مزیدار کریمی چکن اسٹکس کو ٹومیٹو کیچپ یا ہری چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔