اداکارہ زویا ناصرکوکس ڈائریکٹرنےرلادیاتھا؟ 

Apr 26, 2025 | 16:49:PM
اداکارہ زویا ناصرکوکس ڈائریکٹرنےرلادیاتھا؟ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ زویا ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ہدایت کار نے غلط فہمی کی وجہ سے ڈرامے کے سیٹ پر انہیں اتنا ڈانٹ دیا کہ وہ رو پڑی تھیں۔

معروف اداکارہ نےحال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اورکھل کراپنے خیالات کااظہارکیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے زویاناصر نے ڈرامے اور ہدایتکار کا نام لیے بغیر ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک پروجیکٹ کے ڈائریکٹر نے کام کے بجائے ایک غلط فہمی پر مجھے بہت زور سے ڈانٹ دیا تھا۔

ہوا کچھ یوں تھا کہ ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر جو میرا ایک بہت مہنگا سوٹ کیس لے کر آ رہا تھا، اس نے اسے موٹر سائیکل سے گرا دیا، یہ سب میرے سامنے ہوا، وہ سوٹ کیس مجھے بہت پسند بھی تھا اس لیے فوری ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے میں نے زور سے کہا کہ میرا سوٹ کیس۔

یہ بھی پڑھیں:"سیما حیدر کو بے دخل نہ کریں"راکھی ساونت کی دہائی

اداکارہ نے بتایا کہ شاید میں نے بہت زور سے کہہ دیا تھا جس پر ڈائریکٹر کو غلط فہمی ہوئی کہ میں ان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پر چیخ رہی ہوں اور مجھے ڈانٹنا شروع کر دیا،اس وقت میں اپنے دفاع میں کچھ بول ہی نہیں پائی کہ میں ان کے اے ڈی پر نہیں بلکہ اپنے سوٹ کیس کے لیے کہہ رہی ہوں اور بس ان کے سامنے رونے لگی۔