مدرسے میں گیس لیکج دھماکہ، 1 نوجوان جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فیصل آباد کے علاقے سمن آباد کی گلشن اقبال کالونی میں واقع ایک مدرسے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد مدرسے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جھلس کر جاں بحق ہو گیا جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ مدرسے کے ایک کمرے میں ہوا جہاں گیس جمع ہو چکی تھی، جیسے ہی چنگاری لگی تو زور دار دھماکے کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی۔
مزید پڑھیں:9 مئی مقدمات کا اڈیالہ جیل ٹرائل پھر منسوخ،فردِ جرم کی تاریخ مقرر
واقعے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا نوجوان جھلسنے کے باعث جانبر نہ ہو سکا جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور علاقے کو کلیئر کیا جا چکا ہے۔
واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ گیس لیکج کے اصل محرکات کا تعین کیا جا سکے۔