وزیراعظم نے وزارت خارجہ میں اہم تقرریوں کی منظوری دیدی

Apr 26, 2023 | 21:54:PM
وزیراعظم نے وزارت خارجہ میں اہم تقرریوں کی منظوری دیدی
کیپشن: شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں 11 پریس قونصلر اور تین پریس اتاشیوں کی فارن پوسٹنگ کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سیدہ نگہت عامر اوٹاو اکینیڈا ، محسن امانت نیویارک امریکا میں نئے پریس اتاشی ہو ں گے،سجیلہ نوید پیرس ،صغیر وٹو برسلزاورمحمد عرفان جدہ میں تعینات ہونگے۔
اس کے علاوہ مقرب مختار ٹوکیو،محمد صالح دبئی، فرحت جبی تہران،اطہرزیب عباسی سنگاپور، سید خضر علی شاہ کابل میں مقررہوں گے،ضیغم عباس واشنگٹن، عرفان اشرف قاضی بیجنگ، عدیل ستار کولمبو میں بطور پریس اتاشی کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر کے سابق نمائندے اور معروف عالم دین قاتلانہ حملے میں جاں بحق