دعازہرہ سے کس طرح رابطہ ہوا، لڑکی کیسے لاہور آئی؟ شوہر ظہیر کا اہم بیان

Apr 26, 2022 | 21:21:PM
دعازہرہ، شوہر ظہیر احمد، پب جی گیم، دعا زہرہ، رابطہ ہوا،
کیپشن: دعا زہرہ اور شوہرظہیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کے  شوہر ظہیر احمد نے کہا ہے کہ میرا پب جی گیم کے ذریعے دعا زہرہ سے رابطہ ہوا۔

ویڈیو کلپ میں ظہیر احمد نے کہا کہ میں لاہور کا رہائشی ہوں، پچھلے 3 سال سے ہمارا رابطہ تھا، دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دعا نے میرے گھر کے باہر آ کر مجھے میسج کیا،وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی، میرے گھر والے ہماری شادی کےلئے آمادہ تھے۔دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد نے کہاکہ میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعا کے گھر والے بھی رضامند ہوں۔انہوں نے کہا کہ دعا کے گھر والوں نے شادی کےلئے مثبت جواب نہیں دیا، اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی۔
ویڈیو میں ظہیر احمد نے بتایا کہ میں پڑھتا ہوں، ایف ایس سی کیا ہے، یونیورسٹی میں داخلے کےلئے اپلائی بھی کیا ہے۔نئی ویڈیو میں دعا زہرہ کا کہنا ہے کہ میں مرضی سے اپنے شوہر کے ساتھ ہوں، میں گھر سے کوئی قیمتی چیز لے کر نہیں آئی، میں نے اپنی مرضی سے کورٹ میرج کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی بشیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق