نواز شریف کی سعودی عرب روانگی کے حوالے سے اہم خبر

Apr 26, 2022 | 13:24:PM
نواز شریف کی سعودی عرب روانگی کے حوالے سے اہم خبر
کیپشن: میاں محمد نواز شریف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی سعودی عرب روانگی ڈاکٹرز کی اجازت سے مشروط ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے نواز شریف کو 10 سال کی مدت کا پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔اس پاسپورٹ کے جاری ہونے کے بعد نواز شریف کبھی بھی پاکستان آسکتے ہیں لیکن اس سے قبل وہ سعودی عرب عمرے کی ادائیگی کی غرض سے جائینگے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی  کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آ گیا

دوسری جانب نواز شریف لندن میں اپنے علاج کی غرض سے موجود ہیں اور ڈاکٹرز کی جاری کردہ ہداہات کے برعکس وہ سفر پر روانہ نہیں ہوسکتے ہیں۔

 اس معاملے میں بھی انہیں ڈاکٹرز کی مکمل اور تسلی بخش رپورٹ درکار ہوگی جس کے بعد ہی وہ سعودی عرب روانہ ہوسکیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف دورہ سعودی عرب کے بعد پاکستان واپسی کا لائحہ عمل بنائیں گے کیونکہ نواز شریف کو الیکشن مہم کے آغاز سے قبل ہی پاکستان واپسی کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے2 ارکان قومی اسمبلی گرفتار 

 ذرائع کے مطابق نواز شریف نے الیکشن مہم سے پہلے پاکستان واپس آنے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے بھر پور طریقے سے الیکشن مہم چلانے کا عندیا دے دیا ہے، نوازشریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیاگیا، عام پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے، اب وہ کسی بھی وقت پاکستان آ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا ہے جس کی مدت 10برس ہے جوفوری بنیاد پرآرڈنری کٹیگری میں جاری ہوا ہے۔