وزیراعظم سے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی ملاقات طے

Apr 26, 2021 | 17:39:PM
وزیراعظم سے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی ملاقات طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کی ملاقات طے ہو گئی ، وزیراعظم سے کل جہانگیر ترین گروپ کے ارکان اسمبلی ملاقات کریں گے ، جہانگیر ترین وزیراعظم سے ملاقات نہیں کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور ہم خیال گروپ کی ملاقات پی ایم ہاﺅس میں ہو گی ،ملاقات کرنے والوں میں جہانگیر ترین گروپ کے تمام ارکان اسمبلی شریک ہوں گے ،وفد جہانگیر ترین کے خدشات اور شفاف تحقیقات پر بات کرے گا، ملاقات میں پارٹی سازشوں ور شہزاداکبر پر بھی بات ہو گی ۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کیخلاف منی لانڈرنگ اور شوگر سکینڈل کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ جہانگیر ترین نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیاہے، پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے ارکان اسمبلی کو اپنے ساتھ ملا کر حکومت پر دباﺅ ڈالا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا سے 6 مریض انتقال کرگئے ۔۔مراد علی شا ہ کی بریفنگ