نیا جیمز بانڈ 007 کون ہوگا ؟ تلاش جاری، مداحوں کاتجسس بڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی معروف فلمی سیریز ’’جیمز بانڈ‘‘ کے نئے ایجنٹ 007 کی تلاش کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے کیونکہ پیئرس بروسنان ریٹائرڈ ہونے والے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بار فلم ساز ایک نئے برطانوی چہرے کو ایجنٹ کے طور پر متعارف کرانے کے خواہاں ہیں جو مشہور کردار کے لیے بنیادی شرط ہوگا۔
’’جیمزبانڈ‘‘سیریزکی نئی فلموں کی ہدایت کاری معروف کینیڈین فلم ساز ڈینس ولنیوو کریں گے، تاہم 007 کی تلاش کا باضابطہ آغاز فلم ’’ڈیون پارٹ تھری‘‘ کی تکمیل کے بعد ہوگا۔
برطانوی ہونے کی شرط کے باعث کئی بڑے نام اس دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں جن میں ٹموتھی شالامی، گلین پاویل، آسٹن بٹلر اور جیکب ایلورڈی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:معروف کامیڈین لکی ڈیئر کی حالت تشویشناک، کومہ میں چلے گئے
سابق جیمز بانڈ اداکار پیئرس بروسنان نے ہالی ووڈ میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ میرے مینٹور کرسٹوفر فیٹس چاہتے تھے کہ میں انیسویں صدی کے ڈرامے کروں، لیکن میرا خواب ہمیشہ سے فلمیں رہا، بانڈ کا کردار میرے کیریئر کے لیے نعمت ثابت ہوا۔
واضح رہے کہ ابھی یہ بات واضح نہیں ہوئی کہ نئی بانڈ فلم ’’بانڈ 26‘‘کی شوٹنگ کب شروع ہوگی اور ریلیز کی تاریخ کیا ہوگی۔