’’میرا گھر میرا آشیانہ‘‘سکیم کیلئے کتناقرض ملے گا؟

Sep 25, 2025 | 08:55:AM
’’میرا گھر میرا آشیانہ‘‘سکیم کیلئے کتناقرض ملے گا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے گھر، فلیٹ، پلاٹ کی خریداری اور تعمیر کے لیے ’’میرا گھر میرا آشیانہ‘‘سکیم شروع کردی۔ 
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے ہی اس’’میراگھرمیراآشیانہ‘‘سکیم کے تحت قرض حاصل کرنے کے اہل ہوں گے جس کی مالیت 20 لاکھ سے 35 لاکھ روپے ہوگی۔ 
سٹیٹ بینک کا کہناہے کہ اس قرض کا دورانیہ 20 سال ہوگا البتہ سبسڈی10  سال کے لیے فراہم کی جائے گی،تمام روایتی اور اسلامی بینک، مائیکروفنانس بینک اور ایچ بی ایف سی قرض فراہم کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: آج گرج چمک کے ساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
بینک قرض کی پرائسنگ کائیبور پلس 3 فیصد کی شرح سے کریں گے، صارف کو 20  لاکھ تک قرض 5  فیصد اور 35 لاکھ قرض 8  فیصد پر فراہم ہوگا۔ قرض کی پروسیسنگ کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔