محکمہ موسمیات نے مزیدبارشوں کا الرٹ جاری کر دیا

Sep 25, 2025 | 08:33:AM
محکمہ موسمیات نے مزیدبارشوں کا الرٹ جاری کر دیا
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ, فاران یامین،احسن عباسی) محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں بارش کے نظام کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دےدیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے جس کے باعث مختلف اضلاع میں تیز ہوائیں اور بارش کا سلسلہ جاری ہے، سوات اور گردونواح میں شدید بارش کے باعث مینگورہ شہر کی گلیاں اور بازار زیرآب آگئے، دیربالا میں کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، بونیر اور کوہستان میں مزید بارش کا امکان ہے،اس کے علاوہ شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی،شہر اقتدار میں درجہ حرارت 37 ڈگری تک جائے گاجبکہ 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج موسم انگرائی لے گااورمطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چونیاں میں مبینہ پولیس مقابلہ:انٹرنیشنل کبڈی پلیئر ناصر پہلوان کاقاتل ہلاک
محکمہ موسمیات کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت میں ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد سے زائد ریکارڈکیاگیاہے۔

 دوسری طرف محکمہ موسمیات کا کہنا ہے لاہور شہر کا مطلع دن بھر صاف رہے گااورآئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری اورکم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگاجبکہ شہر میں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جس میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہوگا۔
 شہر قائدکراچی میں مطلع ابر آلود اور مرطوب ہے اورموجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سے 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،شہر میں جنوب مغربی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس میں نمی کا تناسب 70فیصد ریکارڈکیاگیاہے۔