چونیاں میں مبینہ پولیس مقابلہ:انٹرنیشنل کبڈی پلیئر ناصر پہلوان کاقاتل ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(چوہدری اختر ضیاء )چونیاں میں مبینہ پولیس مقابلے میں دوران ڈکیتی انٹرنیشنل کبڈی پلیئر ناصر پہلوان قتل کیس کا مرکزی ملزم ہلاک اورساتھی فرارہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق چونیاں کے علاقے گہلن ہٹھاڑ کا رہائشی عامر عرف عامری کبڈی پلیئر مہر ناصر پہلوان اور یونس جٹ کے قتل میں ملوث تھا، پولیس ملزم کو برآمدگی کے لئے لیکر جا رہی تھی کہ موٹر سائیکل پر پیچھا کرتے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے گاڑی کے ٹائر برسٹ کر دئیے ۔
پولیس کے مطابق چونیاں بائی پاس کے قریب اسکے ساتھیوں نے سفیدے کے درختوں سے روڈ بلاک کیا ہوا تھا اور وہ پولیس سے زبردستی عامری اور ایک پولیس اہلکار سے ایس ایم جی رائفل چھین کر فرار ہوگئے،پولیس نے مفرور ملزم کا تعاقب کیا تو کوٹ رادھا کشن کے علاقے میں مبینہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیں:واشنگٹن میں نصب ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کا متنازع مجسمہ ہٹا دیا گیا
پولیس کے مطابق پولیس مقابلے میں عامر عرف عامری جاں بحق ہوگیا اور باقی دیگر ملزمان فرار ہوگئے،عامری د ونوں قتلوں کا اعتراف عامری کر چکا تھا، مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔