لاہور ہائیکورٹ: نگران حکومت کو ہٹانے کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی

Sep 25, 2023 | 09:41:AM
لاہور ہائیکورٹ: نگران حکومت کو ہٹانے کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف )لاہور ہائیکورٹ  میں نگران پنجاب حکومت کو ہٹانے کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی۔

جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کریگا، انٹرا کورٹ اپیل میں وفاقی حکومت ،الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

مقامی وکیل زمان خان وردگ کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوگی،وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کا تقرر 90 روز کیلئے عمل میں لایا گیا ہے۔