عمران خان کئی سال جیل سے باہر نہیں آئیں گے، عطا تارڑ

Sep 25, 2023 | 08:35:AM
عمران خان کئی سال جیل سے باہر نہیں آئیں گے، عطا تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی )عمران خان کئی سال جیل سے باہر نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کی دھرتی نواز شریف کی ہے، وہ ڈٹ کر کھڑے تھے ہتھکڑی زیور کی طرح پہنی تھی،جہلم کے چودھری نے چودھریوں کی ناک کٹوا دی، یہ اندھے بہروں کا ٹولہ ہے جنہیں صحیح غلط کی تمیز نہیں، یہ جیل میں اپنے کالے کرتوتوں کی وجہ سے ہیں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ 21 اکتوبر کی تاریخ اٹل ہے اس میں کوئی ردو بدل نہیں ہوگا، اپنی پارٹی سے بھی کہتا ہوں کہ پارٹی میں احتساب کریں،نظر رکھیں کون اکیلا آتا ہے کون قافلے لے کر دوہرا معیار نہیں چلے گا۔