گلاب کراچی میں بارش برسائے گا۔سائیکلون الرٹ جاری

Sep 25, 2021 | 20:56:PM
سائیکلون۔بارش۔الرٹ۔گلاب
کیپشن: سائیکلون الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بھارتی محکمہ موسمیات نے سائیکلون الرٹ جاری کر دیا ہے، یہ الرٹ شمالی آندھرا پردیش اور اڑیسہ کے جنوبی ساحل کے لئے جاری کیا گیا ہے، طوفان بننے کی صورت میں اسے گلاب کا نام دیا جائے گا جس سے کراچی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات کے مطابق خلیجِ بنگال میں بننے والا سائیکلونک طوفان اپنی نوعیت کی نایاب موسمیاتی سرگرمی ہے، مون سون میں بحیرہ عرب یا خلیجِ بنگال میں سائیکلون نہیں بنا کرتے۔انہوں نے بتایا کہ خلیجِ بنگال میں موجود ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کر گیا ہے جو سائیکلونک اسٹارم کی صورت اختیار کر گیا ہے، عام طور ستمبر میں بحیرہ عرب اور خلیجِ بنگال میں سائیکلون نہیں بنتے، اکتوبر اور نومبر میں سائیکلون بنتے ہیں۔
 مہیش پلاوات نے بتایا کہ دوپہر تک یہ سائیکلون بن سکتا ہے، لیکن زیادہ شدت اختیار نہیں کرے گا۔انہوں نے بتایاکہ یہ طوفان وسطی بھارت اور گجرات پار کرنے کے بعد جنوب پاکستان اور کراچی میں بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات نے کہا کہ سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام گلاب رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ اس طوفان کا نام گلاب پاکستان کا تجویز کردہ ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔جمائما کی رکشا میں لاہور کی سیر۔۔ویڈیو بھی سامنےآگئی