موذی کورونا وائرس سے مزید 42 افراد جاں بحق 

Sep 25, 2021 | 09:06:AM
کورونا ، ملک ، اعداد و شمار
کیپشن: کورونا مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موذی کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 42 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 2 ہزار 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح  4.58فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پنجاب میں  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں44ہزار958افراد کے نئے ٹیسٹ کئے گئے، 2 ہزار 60 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے،  جبکہ ہسپتالوں میں داخل 4 ہزار267 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔