پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے پارلیمانی رہنماؤں کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) آزاد جموں و کشمیر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی رہنماؤں نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ۔
تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی رہنماؤں نے صدر مملکت سے آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پارٹی کے کردار سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پیپلز پارٹی خواتین وِنگ کی صدر فریال تالپور اور دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:سینئر سیاستدان چوہدری نثار کا علاج کیلئے بیرون ملک جانے کا فیصلہ