ڈرون سے ہیروئن سپلائی کرنیوالا بدنام زمانہ شبیر عرف چھبے خاں گرفتار

Oct 25, 2025 | 22:23:PM
ڈرون سے ہیروئن سپلائی کرنیوالا بدنام زمانہ شبیر عرف چھبے خاں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذاکر حسین خان)قصور  میں  ڈرون سے ہیروئن سپلائی کرنیوالا بدنام زمانہ شبیر عرف چھبے خاں کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ بی ڈویژن پولیس کے ایس ایچ او اسلم بھٹی کی سربراہی میں  ایک بڑی کاروائی  میں ڈرون کے ذریعے منشیات سپلائی کرنیوالا ملزم بدنام زمانہ شبیر عرف چھبے خان گرفتار کر لیا۔

 ملزم کے قبضہ لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن، ڈرون کیمرا، 10 بیٹریاں اور دیگر سامان برآمد  کر لیا گیا، ملزم روہیوال کا رہائشی ہے جو منشیات کی سپلائی بذریعہ ڈرون کرتا تھا ،تھانہ بی ڈویژن پولیس نے بائی پاس کے قریب سے سپیشل ناکہ بندی کے دوران گاڑی سمیت گرفتار کیا ،ملزم کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ڈی پی او  قصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ناجائز فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں آسٹریلین ویمن کرکٹرز کیساتھ موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت، ملزم گرفتار