سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس کا دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ

Oct 25, 2025 | 20:52:PM
سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس کا دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ کی سابق نائب صدر کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ صدارتی انتخاب لڑ سکتی ہیں۔

 کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ وہ ایک دن ممکنہ طور پر صدر بنیں گی اور اُنھیں یقین ہے کہ مستقبل میں وائٹ ہاؤس میں ایک خاتون ہوں گی۔

انٹرویو کے دوران کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ اُن کی نواسیاں اپنی زندگی میں یقینی طور پر ایک خاتون صدر کو دیکھیں گی۔ کملا سے سوال ہوا کہ کیا وہ آپ ہوں گی؟ اس پر سابق نائب صدر کا کہنا تھا کہ ’جی ہاں کیونکہ میں دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے پر غور کر رہی ہوں۔

کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے اس سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، لیکن وہ اب بھی اپنا مستقبل سیاست میں دیکھتی ہیں۔

کملا ہیرس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران اُن سے متعلق جو خدشات ظاہر کیے گئے تھے، وہ درست ثابت ہو رہے ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی ایک سال قبل ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کی فیصلہ کن فتح کے بارے میں جوابات کی تلاش میں ہے، زیادہ تر الزام سابق صدر جو بائیڈن پر عائد کیا گیا ہے کہ وہ جلد دستبردار نہیں ہوئے جس کی وجہ سے پارٹی کو صدارتی الیکشن میں شکست ہوئی۔

لیکن یہ سوالات بھی اُٹھائے جاتے رہے ہیں کہ اگر جو بائیڈن بہت پہلے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو بھی جاتے تو پھر بھی کیا ہیرس موثر انتخابی مہم اور معیشت سے متعلق اپنا ایجنڈا واضح کر سکتی تھیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :الیکشن کی 70 فیصد انتخابی عذرداریوں کا فیصلہ نہ ہوسکا