پتنگ بازی پرمکمل پابندی کیلئےوزیراعلیٰ ،آئی جی،چیف سیکرٹری سمیت دیگرکو خط

Oct 25, 2025 | 15:14:PM
پتنگ بازی پرمکمل پابندی کیلئےوزیراعلیٰ ،آئی جی،چیف سیکرٹری سمیت دیگرکو خط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جوڈیشل ایکٹیوازم پینل نے پتنگ بازی پرمکمل پابندی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ 
 جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کےسربرا اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سےلکھے گئے خط کی کاپی وزیراعظم پاکستان ،صدرپاکستان اورگورنرزکوبھی بھجوائی گئی ہے۔
خط میں مؤقف اختیارکیاگیا ہےکہ پتنگ بازی پر مکمل پابندی پرمن وعن عمل درآمد کروایا جائے،پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہےاس کی کسی صورت بھی اجازت نہ دی جائے،پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی اشیاء بنانےوالےافراد کےخلاف کیا کارروائی کی گئی؟تفصیلات فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلسل کمی کے بعدسوناپھرمہنگا،فی تولہ قیمت کیاہوگئی؟
خط میں مزیدکہاگیاہے کہ پتنگ بازی کرنے والے ملزمان میں سے کتنے ملزمان کو سزائیں ہوئی ہیں؟اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔