لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف ایک اور مقدمے کا فیصلہ محفوظ

Oct 25, 2025 | 14:56:PM
 لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف ایک اور مقدمے کا فیصلہ محفوظ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ برآمدگی اور ملزمان کی سہولت کاری کے کیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف ایک اور مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ملزم عزیر بلوچ کے خلاف مقدمے کا فیصلہ 29 اکتوبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔
پولیس کے مطابق مفرور ملزمان شمس الدین اور عبدالغفار بگٹی نے اقبالی بیان میں کہا تھا کہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحہ کی ترسیل میں سہولت فراہم کی،ملزم کے بیان پر عزیر بلوچ کیخلاف دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا،ملزم سے بارود اور گولیاں بھی برآمد ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:آمنہ شیخ کا زندگی کے نئے سفر پر نوجوان لڑکیوں کو قیمتی مشورہ
ملزمان کیخلاف تھانہ سی آئی ڈی میں 2012 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔