آمنہ شیخ کا زندگی کے نئے سفر پر نوجوان لڑکیوں کو قیمتی مشورہ

 محبت ہو جائے تو فوراً فیصلہ کرنے کے بجائے وقت لیں اور والدین کو ضرور اعتماد میں لیں

Oct 25, 2025 | 13:28:PM
آمنہ شیخ کا زندگی کے نئے سفر پر نوجوان لڑکیوں کو قیمتی مشورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ آمنہ شیخ نے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد والدین کی پسند سے کی گئی اپنی دوسری شادی کو زندگی کا نیا آغاز قرار دیتے ہوئے نوجوان لڑکیوں کواہم مشورہ دے دیا۔
معروف اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویومیں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پہلی شادی اداکار محب مرزا سے پسند کی بنیاد پر ہوئی تھی، تاہم ازدواجی زندگی زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی، اگر اُس وقت والدین کی رہنمائی حاصل کر لیتی تو شاید حالات مختلف ہوتے۔


انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعد کے دن میری زندگی کے سب سے مشکل لمحات تھے، جہاں نہ صرف ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اپنی بیٹی کی پرورش بھی تنہا کرنی پڑی، تاہم حوصلہ برقرار رکھا اور زندگی کو دوبارہ سنوارنے کا فیصلہ کیا۔


آمنہ شیخ نے کہا کہ دوسری شادی والدین کی مشاورت اور رہنمائی سے کی، جس کے بعد سکون، عزت اور استحکام نصیب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:وزن میں اتنی بڑی تبدیلی کیسے ہوئی؟ کرن جوہر نے خاموشی توڑ دی
معروف اداکارہ نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ محبت ہو جائے تو فوراً فیصلہ کرنے کے بجائے وقت لیں، اس شخص کو سمجھنے کی کوشش کریں اور والدین کو ضرور اعتماد میں لیں کیونکہ عقل اور تجربہ ہمیشہ دل کے جذبات سے زیادہ مضبوط رہنما ثابت ہوتے ہیں۔


آمنہ شیخ کے مطابق ان کی نئی ازدواجی زندگی نے انہیں زیادہ پُر اعتماد، متوازن اور مطمئن بنا دیا ہے، اور وہ چاہتی ہیں کہ دوسری خواتین بھی اپنی زندگی کے فیصلے سوچ سمجھ کر اور اعتماد سے کریں۔